یو اے ای پرحملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق

متحدہ عرب امارات میں حالیہ حملوں کے دوران ایک اور پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گیا ہے، جس کے بعد جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کر دیا، تاہم اس کے ٹکڑے بنیاس کے علاقے میں گرے، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری ہلاک ہو گیا۔

ایران اور سعودیہ میں توازن: پاکستان کا سب سے بڑا امتحان

حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں مجموعی طور پر اب تک 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ موجودہ کشیدگی کے دوران ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے، جن میں ایک دبئی اور دو ابوظہبی میں جاں بحق ہوئے۔

Back to top button