کرونا سے مزید ایک شخص جاں‌ بحق، 186 نئے کیس

کرونا نے مزید ایک شہری کی جان لے لی، جبکہ 186 نئے مریض سامنے آئے ہیں، ملک میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، کرونا کے 110 مریض صحت یاب ہوگئے، صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، تاحال ملک بھر میں 2 کروڑ 73

لاکھ 88 ہزار 407 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کرونا سے متاثر 420 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی

جا رہی ہے، پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار 894، سندھ میں 5 لاکھ 74 ہزار 803 کیسز، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 937، بلوچستان میں 35 ہزار 469 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں ایک لاکھ 35 ہزار 38، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 696 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کرونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 249 ہو گئی، کرونا مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد رہی۔

Back to top button