پی ٹی آئی کےڈی چوک احتجاج میں زخمی ایک اوررینجرزاہلکارشہید

 پی ٹی آئی کے26 نومبرکےاحتجاج کےدوران زخمی ہونےوالا پاکستان رینجرزپنجاب کا ایک اور اہلکارشہید ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجاب رینجرز کےلانس نائیک محمد تنویر  پرتشدد کارروائی میں زخمی ہوئے تھے۔پنجاب رینجرزکےلانس نائیک محمدتنویر کومہ کی حالت میں تھے۔شہید کے سوگواروں میں اہلیہ، 2 بیٹےاور3 بیٹیاں بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے26نومبر کے احتجاج کےدوران اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نےرینجرز اہلکاروں پرگاڑی چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں 3 رینجرز اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کے حملوں سے رینجرز کےشہیداہلکاروں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ شرپسندوں کےحملوں میں پنجاب پولیس کے2 اہلکار شہید اور119 زخمی ہوئے تھے جبکہ اسلام آباد پولیس کے11 اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔

Back to top button