ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا نظام متعارف

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیر برائے آئی ڈی شزا فاطمہ کے مشترکہ تعاون سے گھر بیٹھے علاج تک رسائی کیلئے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا نظام متعارف کرایا گیا ہے
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزراء نے صحت کے شعبے میں آئی ٹی کے فروغ اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹرز کی خدمات اور ادویات کو عوام کی دہلیز تک لانے کے عزم کا خیال کیا۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کی محدود دستیابی کے پیش نظرٹیلی میڈیسن ایک ناگزیر حل ہے۔
وزیرصحت نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی مریض کا یونیورسل میڈیکل ریکارڈ نہیں ھے۔ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا نظام متعارف کروا رھے ہیں جس کے تحت ہر مریض کے پاس ایک واحد، منفرد آئی ڈی یعنی ایک ایم آر نمبر ہو گا۔