’’ایک ہی واٹس ایپ میں اضافی اکائونٹ چلانے کا فیچر متعارف‘‘

دنیا کی سب سے بڑی پیغام رسانی ایپ ’’واٹس ایپ‘‘ نے ایک ہی ایپ میں اضافی اکائونٹس چلانے کا حیران کن فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت صارفین ایک ہی ایپلی کیشن کے ذریعے متعدد اکاؤنٹس چلا سکیں گے۔اس فیچر پر جون 2021 کے آغاز سے کام کیا جا رہا تھا جس کے بعد 19 جون 2023 کو صرف چند صارفین کے لیے آزمائشی طور پر پیش کیا گیا تھا تاہم اب واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب ایٹ انفو کے مطابق ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے جو ابھی چند صارفین کو دستیاب ہے اور آئندہ کچھ دنوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔اس فیچر کے تحت ایک صارف ایک ایپلی کیشن میں صرف ایک ہی اضافی اکاؤنٹ چلا سکے گا، تاہم مستقبل میں واٹس ایپ کی جانب سے 2 سے زائد اکاؤنٹس کا فیچر بھی متعارف ہونے کا امکان ہے، یعنی ہر صارف ایک ہی موبائل اور ایک ہی واٹس ایپ ایپلی کیشن پر واٹس ایپ ایپلی کیشن کے موجود اکاؤنٹ پر اضافی صرف ایک ہی اکاؤنٹ پر لاگ ان کرسکتا ہے۔یعنی واٹس ایپ کی ایپلی کیشن میں فیس بک یا ٹوئٹر کی ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت صارف ایک سے زائد اکاؤنٹ کو ایک ہی ایپلی کیشن اور ڈیوائس پر استعمال کر سکے گا، اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ سیٹنگز مینیو میں اپنے نام کے آگے بنے ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے مختلف اکاؤنٹس پر سوئچ کر سکیں گے یا نئے اکاؤنٹ کو ایڈ کر سکیں گے تاہم رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ واٹس ایپ بزنس اور میسیجنگ ایپ کے متعدد اکاؤنٹس ایک ساتھ چلائے جا سکیں گے یا نہیں، فیچر کو اب تک کا واٹس ایپ کا سب سے نمایاں اور بٖڑا فیچر قرار دیا جا رہا ہے، اس سے ہر صارف کو دفتری، گھریلو، کاروباری اور سوشل معاملات ایک ساتھ الگ الگ نمٹانے

یوم دفاع ،مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

میں آسانی ہوگی۔

Back to top button