اسٹیبلشمنٹ سے صرف رابطے بحال ہوئے تھے مذاکرات نہیں ،بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نےکہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سےصرف رابطےبحال ہوئے تھےمذاکرات نہیں، ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

بیرسٹرگوہرکا کہنا تھا کہ طلال چوہدری کا طالبان کی واپسی کا بیان حقائق کے برعکس ہے، پاکستان دہشتگردی کے نرغے میں ہے،یہ الزامات لگانےکا وقت نہیں،ایسےبیانات کےبجائے اپنی توجہ دہشتگردی روکنے پر مرکوز کریں۔

انہوں نےکہاکہ ریکارڈ کا حصہ ہے طالبان آبادکاری کےفیصلے جولائی 2022 کےبعد ہوئے تھے،طلال نے غیرذمہ دارانہ بیان دیاکہ دہشتگردوں نے پی ٹی آئی کو نشانہ نہیں بنایا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےدسواں این ایف سی اجلاس بلانے کیلئے صدر مملکت کو خط لکھ دیا

 

ان کاکہنا تھاکہ ہم پاکستان میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں،کسی بھی پاکستانی شہری کونشانہ بنانے کی بھرپورمذمت کرتےہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ سے صرف رابطے بحال ہوئےتھےمذاکرات نہیں ہوئے، 24 نومبر سے قبل صرف رابطےکی بحالی ہوئی تھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کےاسٹیبلشمنٹ سےحتمی مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے،ڈیل کےتاثرکی باتیں بےبنیاد ہیں جس کا حقیقت سےکوئی تعلق نہیں۔

Back to top button