ایران کے خلاف آپریشن شروع کر دیا، ایران کی میزائل انڈسٹری تباہ کردیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا ہے، ہم ایران کے میزائل نظام اور میزائل انڈسٹری تباہ کردیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ویڈیو میں کہا ہےکہ امریکی فوج نے ایران میں ‘اہم جنگی کارروائیاں’ شروع کردی ہیں۔ہمارا مقصد ایرانی حکومت سے آنے والے خطرات کو ختم کرکے امریکی عوام کا دفاع کرنا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا،ہم ایران کے میزائل نظام اور میزائل انڈسٹری تباہ کردیں گے،ہم ایران کی بحریہ کو ختم کرنے جارہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ یقینی بنائیں گےکہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے،امریکا نےخطے میں امریکی اہلکاروں کےلیے خطرے کو کم کرنے کےلیے ہرممکنہ قدم اٹھایا ہے۔
امریکی صدر نے ایرانی پاسداران انقلاب سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتےہوئے کہاکہ آپ سے مکمل استثنیٰ کے ساتھ اچھا سلوک ہوگا،یا آپ کو یقینی موت کا سامنا کرنا پڑ گا۔
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملہ پاکستان کو کتنا مہنگا پڑے گا؟
یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران کےخلاف میزائل حملے شروع کردیے ہیں۔امریکا کی جانب سے فضا اور سمندر سے ایران پر حملے کیے جارہے ہیں جب کہ اسرائیل کی جانب سے بھی ایران کے خلاف فضائی کارروائی جاری ہے۔
