آپریشن غضب للحق: دشمن کو بھاری نقصان، 527 ہلاک اور 755 زخمی : وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق بدستور جاری ہے جس کے دوران کی گئی کارروائیوں میں افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔اب تک افغان طالبان رجیم کے 527 اہلکار ہلاک جب کہ 755 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ انہوں نے بتایا کہ کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کی 237 چیک پوسٹیں تباہ کردی گئی ہیں جب کہ 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کرلیا گیا ہے۔کارروائی کے دوران افغان طالبان کے 205 ٹینک،بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کردی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فضائی کارروائیوں کے دوران افغانستان بھر میں 62 مختلف مقامات کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا،جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے اور عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا۔
اسرائیل کاایران میں 300 سے زائد بیلسٹک میزائل لانچرزتباہ کرنےکادعویٰ
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آپریشن کے اہداف کے حصول کےلیے کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز دشمن کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے ساتھ پیش قدمی کررہی ہیں۔
