آپریشن غضب للحق : طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک اور 400 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج

 

 

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک افغان سرحدی اور سکیورٹی صورت حال پر تفصیلی معلومات فراہم کرتےہوئے بتایاکہ غضب للحق میں 274خوارج ہلاک 400 زخمی ہوچکے ہیں۔ افغان طالبان رجیم اور دہشت گردوں میں کوئی فرق نہیں، دنیا سمجھتی ہے پاکستان کا آپریشن غضب للحق عوام کے تحفظ کےلیے ہے۔

پاک افغان کشیدگی کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھاکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو آپریشن غضب للحق پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کہا کہ آج کی بریفنگ کا مقصد تفصیلی آگاہی ہے، 21 اور 22 فروری کی شب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا،افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہ ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھاکہ آپریشن میں 274 خوارج ہلاک 400 زخمی ہوچکے ہیں، 73 پوسٹیں تباہ 18 پر قبضہ کرلیا گیا، 115 ٹینک اور بکتربند گاڑیاں بھی تباہ کیں، دہشت گردوں کو چن چن کر مارا گیا، فتنہ الہندوستان،فتنہ الخوارج کے 22 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دشمن کےخلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے 12 جوان شہید، 27 جوان زخمی اور ایک لاپتہ ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افواج پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ دفاع وطن کےلیے ہردم تیار ہیں، دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو ویسا ہی جواب دیاجس کے وہ مستحق تھے،افغان طالبان سوشل میڈیا کے ذریعے دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ پاکستان کے کسی جگہ پر دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتاہے تو دہشت گردوں اور ان کے تحفظ کرنے والوں کی کوئی جگہ محفوظ نہیں ہوگی، افغان طالبان رجیم دہشت گردوں یا پھر پاکستان کو منتخب کریں،ہماری چوائس کلیئر ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے عوام مسلح افواج سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں،سبی، ایبٹ آباد اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا گیا، پاکستان کے مفادات کا تحفظ ہرقیمت پر کیا جائےگا۔پاکستان میں کہیں دہشت گردی ہوئی تو دہشت گردوں کےلیے جائے پناہ نہیں بچے گی، دہشت گردوں کا تحفظ کرنےوالوں کےلیے بھی کوئی جگہ محفوظ نہیں ہوگی،معرکہ حق کی طرح آپریشن غضب للحق میں بھی قوم سیسہ پلائی دیوار بنی ہے۔

پاکستان اور افغانستان کی دوستی دشمنی میں کیوں بدل گئی؟

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کے ہر واقعہ میں بھارت ملوث ہے،دوران پریس کانفرنس دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیوز دکھائی گئیں،افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ انداز میں صرف عسکری اہداف کونشانہ بنایا۔دشمن کی جانب سےخواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیاگیا،پاکستان میں دہشت گردی کرنے اور کرانےوالے کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے،افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ انداز میں صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہمارا مؤثر جواب مسلح افواج کے مکمل چوکس ہونے کا مظہر ہے،قوم کو اپنے نڈر اور جانباز جوانوں پر فخر ہے،تمام سیاسی جماعتیں بھی دہشت گردی سےمتعلق کلیئر ہیں، نیشنل ایکشن پلان کو تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر بنایا تھا،دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق پاکستان میں رتی بھر اختلاف نہیں۔

 

Back to top button