عدالت سے واپس آنے والی گاڑی پر مخالفین کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

سرگودھا میں ایک کارپرفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افرادجاں بحق ہوگئے۔

پولیس کےمطابق سرگودھا میں خوشاب روڈ سبھر وال کالونی کے قریب کارپرفائرنگ کی گئی جس کےنتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ 3 راہگیر زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہےکہ چاروں افراد عدالت سے گھر واپس جا رہےتھےجس دوران ملزمان نے گھات لگا کر کار  پرفائرنگ کر دی۔

کرم،امدادی سامان کا قافلہ بگن اور پارا چنارپہنچ گیا

 

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، ملزمان ایک گھنٹے سےکار کا انتظار کر رہے تھے اور فائرنگ کرنے کےبعد موقع سےفرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مخالفین 4 افراد کو قتل کرنے کے بعد مقتولین کےگاؤں پہنچےاور مقتولین کے گاؤں کے باہربھی مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا میں فائرنگ سے قتل ہونےوالے 4 افراد کےواقعےکا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

Back to top button