اپوزیشن اتحاد کا آج ملک بھر میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان

 

 

 

اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج 8 فروری کو یوم سیاہ اور یوم سوگ ایک ساتھ منایا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک انتہائی نازک حالات سے گزررہا ہے،ظلم کےخلاف ہم سب نے متحد ہونا ہے،ہم کسی کو پاکستان ڈبونے نہیں دیں گے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،جب تک عوام کے نمائندے اوپر نہیں آتے ظلم ختم نہیں ہوگا،آج یوم سیاہ اور یوم سوگ بھی منائیں گے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 8 فروری کو ہمارا ووٹ چوری کیاگیا،پورے پاکستان سے اپیل ہے کہ شٹرڈاؤن کریں اور پرامن طریقے سے باہر نکلیں۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں سب بھائی بھائی ہوں، آج یوم سیاہ اور یوم سوگ بھی ہوگا۔

اسلام آباد خودکش حملہ : امریکا کا پاکستان سے متعلق سکیورٹی الرٹ جاری

رہنما تحریک تحفظ آئین مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہاکہ وطن عزیز میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس دن کوئی سانحہ نہ ہو،بلوچستان میں دہشت گردی میں سیکڑوں لوگ شہید ہوئے۔

 

 

Back to top button