خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صوبے کی  اپوزیشن جماعتوں نے 21 جولائی کو ہونے والے انتخاب میں اپنے امیدواروں کو دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں یہ طے پایا کہ 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کا کوئی امیدوار دستبردار نہیں ہوگا۔

اجلاس میں صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان "5 اور 6” کے فارمولے پر عمل درآمد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد بھی شریک تھے۔

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی تبدیل ہونے کا امکان

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے امیدواران نے بھی اجلاس میں شرکت کی، جہاں سینیٹ انتخابات کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

Back to top button