ٹرمپ کی 5طیاروں کی تباہی کی تصدیق پراپوزیشن مودی پربھڑک اٹھی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے ہاتھوں5بھارتی طیاروں کی تباہی کی تصدیق کردی۔جس پر راہول گاندھی نے  مودی سرکارکوکھری کھری سنادیں۔

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پانچ بھارتی طیارے گرائے جانے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کریں۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ حالیہ پاک بھارت تناؤ کے دوران پانچ طیارے تباہ کیے گئے تھے۔

صدر ٹرمپ کے اس بیان نے پاکستانی فوج کے دعوؤں کی تصدیق کی، جس کے بعد بھارت کے اندر سیاسی اور عسکری حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔

راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم مودی سے براہِ راست سوال کرتے ہوئے کہا: "مودی جی، ان پانچ طیاروں کا سچ کیا ہے؟ قوم کو جاننے کا حق ہے۔”

انہوں نے امریکی صدر کے بیان کی ویڈیو بھی شیئر کی اور وزیراعظم مودی کی خاموشی پر شدید تنقید کی۔

کانگریس کی ترجمان نے بھی اس معاملے پر سوالات اٹھائے اور بھارتی حکام کے وہ پرانے بیانات شیئر کیے جن میں بعض طیاروں کے گرنے کا اعتراف کیا گیا تھا۔

Back to top button