ذمہ داروں کے ایک فون پر اپوزیشن لیٹ گئی، وزیر داخلہ

او آئی سی اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن کی دھمکی پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے ایک فون پر اپوزیشن لیٹ گئی ہے. وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ذمہ داروں کا ایک فون آیا تو اپوزیشن اتحاد کہنے لگا کہ ہم تو ساتھ ہیں، ہم تو او آئی سی کانفرنس کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں.
وزیر داخلہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب بولو نا، اگر ہمت ہے تو آ کر او آئی سی اجلاس میں خلل ڈال کر دکھاو. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ کسی میں ہمت و جرات ہے یا کوئی مائی کا لعل ہے تو آکر او آئی سی اجلاس میں مداخلت کر کے دکھائے. انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ مداخلت کرنے والوں کو پھر میں بتاؤں گا کہ اس کا نتیجہ کیا نکلے گا. انہوں نے کہا کہ ان کی چیخیں آسمان تک سنائی دیں گی کیونہ او آئی سی کانفرنس پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ ہے.
ترین گروپ کا وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کا مطالبہ
واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے بعد اسپیکر قومی اسبلی نے ابھی تک اجلاس نہیں بلایا جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ 21 مارچ کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اگر عدم اعتماد کی تحریک نہ پیش ہوئی تو ہم پارلیمنٹ میں دھرنا دیں گے، انہوں نے کہا کہ تحریک پیش نہ ہوئی تو دیکھیں گے کہ حکومت او آئی سی کانفرنس کیسے کرتی ہے. بلاول بھٹو کے بیان پر حکومت اور سنجیدہ حلقوں کا سخت رد عمل سامنے آیا تھا جس کے بعد متحدہ اپوزیشن نے ایک اعلامیے میں او آئی سی کانفرنس کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی.
