اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا 7پی ٹی آئی ارکان کےاغواکادعویٰ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے 7 ممبران کو اغوا کیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمرایوب کاپارلمنٹ ہاؤس  پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ بیرسٹر گوہر سے فون پر بات ہورہی تھی تاہم رابطہ منقطع ہوگیا اور پھر بات نہیں ہوسکی، ہم اس معاملے میں ساتھیوں سے مشاورت کررہے ہیں۔ابھی ابھی گاؤں سے سیدھا یہاں پارلیمنٹ آیا ہوں، یہاں شیرافضل مروت سے ملا اورانہیں دیکھ کرپہچان نہیں سکا تھا کیونکہ صحت بہت گر گئی ہے۔

عمرایوب نے کہاکہ ساتھیوں سےصلاح مشورہ چل رہا ہے۔فیصلہ ہےجے یو آئی سے انگیج رہنا ہے، پالیمانی پارٹی کے ساتھیوں سےصلاح مشورےکیلئےانہیں ٹریس کر رہےہیں۔جے یو آئی ف کیساتھ مشاورت کاسلسلہ جاری رکھناہے۔

پشین اور ژوب میں کارروائی، 2 خوارج ہلاک،55 گرفتار

اُن کا کہنا تھا کہ ہم دیکھتےہیں کہ حکومت یہاں پرکیا کریگی کیونکہ ہمارے7ممبرزاغوا ہوئےہیں اورہم سب پرکیسزبنائے گئےہیں۔

شیر افضل مروت نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ کی ایسی آئینی ترمیم ہے جسکا کسی کونہیں معلوم جبکہ آدھےاراکین قومی اسمبلی جعلی ہیں۔سپریم کورٹ نےجسکے لئےراہ ہموار کی کسی مہذب معاشرےمیں ایسا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ہدایات کے باعث محدودتعداد میں اجلاس میں شرکت کریں گے، اگر یہ آئینی ترمیم لاتےہیں تو ملک کو مکمل لاقانونیت کی طرف دھکیلیں گے۔ ساری قوت کےساتھ اس نظام کواکھاڑنے یلئےنکلنا ہے۔

Back to top button