اپوزیشن کا غیرسنجیدہ رویہ،پارلیمانی کمیٹیوں کے سربراہ مقررنہ ہو سکے

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے غیرسنجیدہ رویے کی وجہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت پارلیمانی کمیٹیوں کے سربراہوں کاتعین نہ ہو سکا ۔
ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں آنے سے انکار ،پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اراکین نے مرضی کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مانگ لی ۔
پی ٹی آئی کا کمیٹیوں کے معاملے پر عدم تعاون اور جارہانہ طرزعمل،عدم تعاون کی وجہ سے اب تک کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہوسکی۔قومی اسمبلی کی تشکیل کو ڈیڑھ ماہ سے زائد وقت ہوگیا ، بنیادی فیصلے نہ ہوسکے ۔ارکان قومی اسمبلی کو تاحال نشستیں بھی الاٹ نہ کی جاسکیں۔ارکان قومی اسمبلی تاحال اپنی مرضی کی نشستوں پر براجمان ہیں۔
ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ نہ ہونے کے باعث بھی معاملات آگے نہیں بڑھ پا رہے ۔قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے پارلیمانی لیڈروں کو ایک بار پھر نام فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ پارلیمانی لیڈوروں کی جانب سے نام ملنے کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں تشکیل دے دی جائیں گی ۔سپیکر کا قواعد و ضوابط اور عددی تناسب سے کمیٹیوں کی سربراہی اور نمائندگی دینے کا فیصلہ،اپوزیشن خزانہ ،داخلہ خارجہ مواصلات سمیت اہم کمیٹیاں مانگ رہی ہے ۔
