اپوزیشن کی وزیراعظم کیخلاف تحریک ضابطے کے مطابق قرار

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے متحدہ اپوزیشن کی وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک کو ضابطہ کے مطابق قرار دے دیا ہے۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق کسی بھی رکن کے دستخط مشکوک یا رول آف سائن کے خلاف نہیں نکلے ہیں، تحریک اور ریکوزیشن پر اپوزیشن اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی نے تمام ضوابط پورے کرنے کے بعد فائل سپیکر کو بھجوا دی ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر کو 22 مارچ سے قبل کسی بھی دن اجلاس بلانے کی تجویز بھی دے دی ہے۔

وزیرعظم ملک کو بحران میں‌ دھکیل رہے ہیں

قومی اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس بلانا ایک آئینی تقاضہ ہے جس سے انحراف نہیں کیا جا سکتا، پہلا مرحلہ ریکوزیشن پر دستخطوں کی تصدیق اور دوسرا عدم اعتماد کی تحریک پر دستخطوں کی تصدیق تھا، دونوں مراحل مکمل ہونے اور تحریک کے ضابطہ کے مطابق ہونے کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی جس کے بعد اب اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے آئینی طور پر 14 روز کا وقت موجود ہے۔

Back to top button