اورکزئی آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا ہے، جو 2 افسران سمیت 11 جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 7 اکتوبر کو ضلع اورکزئی میں پیش آنے والے المناک حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف مسلسل آپریشن جاری ہے۔ اس حملے میں وطن کے بہادر سپوت، لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت 11 فوجی شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، حالیہ آپریشن ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں انجام دیا گیا، جہاں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے حمایت یافتہ تمام 30 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

یہ کارروائی نہ صرف اس بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب ہے بلکہ اس کے اصل منصوبہ سازوں کو بھی منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارت کی پشت پناہی میں جاری دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہیں۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا تھا۔

اس کارروائی میں راولپنڈی کے رہائشی 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور 33 سالہ میجر طیب راحت نے اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کے ہمراہ 9 دیگر جوان بھی شہید ہوئے

Back to top button