عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

وزیر اعظم شہباز شریف نےعمران خان کو لاحق خطرات کے پیش نظر انہیں فول پروف سیکیورٹی کی فراہم کرنے کا حکم دیدیا، وزیر داخلہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی، رانا ثنا اللہ کو ذاتی طور پر احکامات کی نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکریٹری داخلہ کو ہنگامی خط تحریر کر کے عمران خان کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا، ہنگامی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں عمران خان جہاں بھی جائیں، ان کی سخت سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

عمران خان کی بنی گالہ کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی حکام کو بم ناکارہ بنانے سمیت دیگر ضروری اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری، عمران خان آج لاہور کے مینار پاکستان میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کریں گے تاہم اس جلسے کے حوالے سے لاہور کی انتظامیہ نے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں عطیب سلطان نے لکھا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے موصول ہونے والے شدید تھریٹ الرٹس اور ضلعی اور صوبائی سطح پر کی گئی تازہ ترین انٹیلی جنس تشخیص کی روشنی میں یہ سفارش کی جاتی ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان 21 اپریل 2022 کو لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں عملی طور پر جانے کے بجائے ویڈیو کانفرنس اور ایل ای ڈی ڈسپلے کے ذریعے عوامی اجتماع سے خطاب کریں۔

احتساب پراربوں خرچنے والے کپتان کا رزلٹ صفررہا

خط کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات حسن خاور نے ڈان نیوز کو بتایا تھا کہ حکومت کے اس طرح کے ہتھکنڈوں سے پارٹی کی حوصلہ شکنی نہیں ہوگی۔حسن خاور نے کہا تھا کہ حکومت کو پی ٹی آئی کی مہم سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

Back to top button