علیمہ خان کی جائیدادوں کی چھان بین کے احکامات جاری

تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جائیدادوں کی چھان بین کے احکامات جاری کردیئےگئے۔

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کی پنجاب بھر میں موجود جائیدادوں کی مکمل چھان بین کی جائے۔

مراسلے کے مطابق علیمہ خان کے نام منقولہ، غیر منقولہ اور زرعی رقبوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں تاکہ تمام جائیدادوں کا جامع ریکارڈ تیار کیا جا سکے۔

بورڈ آف ریونیو کی ہدایت کے مطابق تیار شدہ ریکارڈ بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کو فراہم کیا جائے گا۔

Back to top button