ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے کا معاملہ،پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) کے احکامات کے تحت ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے کے فیصلہ معطل کرنے کا احکامات معطل کر  دیئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو کی سربراہی میں عدالت نے ایف بی آر کی درخواست پر پی آئی سی کے آرڈرز پر حکم امتناع جاری کیا۔ عدالت نے کہا کہ مالیاتی راز داری حقِ معلومات پر فوقیت رکھتی ہے اور حقِ معلومات ایکٹ کے تحت بھی ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے پی آئی سی کے 8 جنوری 2026 اور 3 دسمبر 2025 کے احکامات کو عدالت میں چیلنج کیا تھا، جس میں ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا فراہم کرنے کا کہا گیا تھا۔

یونٹ کےبدلے یونٹ کی فراہمی ختم، نیٹ بلنگ کا نیا نظام متعارف

سماعت کے دوران ایف بی آر کی جانب سے سینئر وکیل حافظ احسان کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 216 دیگر تمام قوانین پر فوقیت رکھتی ہے اور ٹیکس دہندگان کی معلومات افشا کرنے پر مکمل قانونی پابندی عائد ہے۔


Check Also
Close
Back to top button