عمران خان کی صحت کے حوالے سے ہمارے تحفظات برقرا رہیں : علی امین گنڈاپور

سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آنکھ اور صحت کے حوالے سے ہمارے تحفظات بدستور برقرا رہیں،جس نے عوام کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کیں،آج اپنی صحت کے معاملے میں مشکلات کا شکار ہے۔
اپنے ایک بیان میں مرکزی رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ ہم سب کو اپنے مقصد پر فوکس کرنا چاہیے اور بھرپور انداز میں آواز اٹھانی چاہیے،ہم اکثر مقصد سے ہٹ کر دیگر مسائل میں الجھ جاتے ہیں اور اصل مقصد حاصل نہیں کرپاتے۔
دو سال قبل عمران خان کی ڈیل فائنل ہوگئی تھی : اختیار ولی خان
علی امین گنڈاپور نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے ذاتی معالج کو ان تک رسائی دی جائے۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو ہم نے یونیورسل ہیلتھ کارڈ دیا اور ہر طرح کی بیماری کو اس میں کور کرتے گئے،جب عمران خان وزیر اعظم بنے تو انہوں نے پورے ملک کے عوام کو صحت کارڈ کی سہولت دی لیکن افسوس ہے آج عمران خان کو ان کے ذاتی معالج تک سے ملنے نہیں دیا جارہا۔
