فیض حمید کے معاملات سے ہماری جان چھوٹنے والی نہیں ہے : شیر افضل مروت

پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز نے یہ پیغام دیا ہے کہ فیض حمید کے معاملات سے ہماری جان چھوٹنے والی نہیں ہے۔
رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نےکہاکہ کوشش کی جارہی ہے کہ لگے ہاتھوں عمران خان کےلیے نیا اور سنجیدہ مسئلہ پیدا کیا جاسکے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ ریٹائرڈ فوجی افسر کی معاونت ٹھوس ہونی چاہیے صرف ہمدردی کافی نہیں ہے،جس کےکوئی شواہد نہیں ہیں،اگر شواہد ہوتے تو ان پر لازم تھاکہ 9 مئی کے فوراً بعد سامنےلاتے۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نےکہا کہ فیض حمید ہمارے لیے اتنے ہی نقصان دہ رہےجتنے جنرل باجوہ تھے، فیض حمید کی قربت کی وجہ سےہمیں رجیم چینج آپریشن میں بھی قیمت ادا کرنی پڑی۔
ان کاکہنا تھاکہ فیض حمید کی وجہ سے ہم پھنسےہوئے ہیں،ان کی وجہ س ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
سابق ISI چیف جنرل فیض حمید کی سیاہ کاریوں کی داستان
یاد رہےکہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیاہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق فیض حمید کےخلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیاہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا،آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتےہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا،اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو نا جائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کےدوران ملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں فیض حمیدکے ملوث ہونےسے متعلق علیحدہ تفتیش بھی کی جارہی ہے۔
