ہمارے پارٹی کے لیڈرز اور کارکنوں کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، وزیر اعلی خیبرپختونخواہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور نےکہا ہےکہ بد قسمتی سے پچھلے ڈھائی سال سےہماری جماعت کےساتھ فسطائیت اورجبر کا مظاہرہ کیاجارہا ہے،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیاجارہا ہے، ہمارا لیڈر اس وقت جیل میں ہے،ان کی اہلیہ کو بھی جیل میں بندرکھا گیا، ایسی ظالمانہ روایت ڈالی گئی کہ جس کی مثال پاکستان تو کیا دنیاسیاسی تاریخ میں بھی نہیں ملتی۔
بشریٰ بی بی کے اقدامات سے پی ٹی آئی قیادت پریشان
مانسہرہ میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نےکہا کہ ہمارے پارٹی کے لیڈرز اور کارکنوں کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، یہاں تک کہ ہمارے ووٹرز کو بھی ہراساں کیا گیا۔
واضح رہے کہ علی امین گندا پور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج چھوڑ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پارٹی کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب کے ساتھ مانسہرہ پہنچے تھے۔
علی امین گنڈا پور نےکہا کہ جب بھی ہم جلسہ کرنے کی اجازت مانگتے ہیں، ہمیں اجازت نہیں دی جاتی، پر امن احتجاج کے لیے درخواستیں دیں تو کوئی جواب نہیں ملتا،
