صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ، ہم تمہارے ہمسائے ہیں اور تمہاری اوقات اچھی طرح جانتےہیں۔ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے، اب دما دم مست قلندر ہو گا۔

 سوشل میڈیا پر  ایک بیان میں انہوں نے کہا کہا کہ پاک فوج کسی دوسرے ملک کے مفادات کے تحت کام نہیں کرتی بلکہ یہ ایک خودمختار اور بہادر فوج ہے جو دشمن کی پشت پناہی سے چلنے والی کارروائیوں اور افغان سرزمین سے ہونے والی دراندازی کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نیٹو افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد عالمی برادری کو امید تھی کہ وہاں امن قائم ہوگا اور طالبان حکومت عوامی فلاح کے لیے کام کرے گی، لیکن ان کے بقول ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ طالبان نے مختلف شدت پسند عناصر کو اپنے ملک میں جگہ دی اور انہیں منظم کرنے کے بعد دیگر علاقوں میں بھیجنا شروع کیا، جبکہ اپنی ہی عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حالیہ جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر اور بھرپور کارروائی کی ہ

واضح رہے کہ افغان طالبان کی بلااشتعال کارروائیوں کیخلاف پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب  دیتے ہوئے آپریشن غضب للحق شروع کر دیا ہے،اور اس میں اب تک 133 طالبان اہلکار ہلاک، 200 سے زائد زخمی جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔

Back to top button