اوورسیزپاکستانیز کااعتماد،ترسیلات زر4ارب ڈالرسےتجاوزکرگئیں

دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے حکومت پربھرپور اعتماد کے بعد بھیجی گئی ترسیلات زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالرسے تجاوز کرگیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2025 کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 4.1 ارب امریکی ڈالر رہا جس نے پہلی بار اس حد کو عبور کیا ہے۔ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیاد پر 37.3 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا اور ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 29.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے 987.3 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 842.1 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں جب کہ برطانیہ سے 683.9 ملین ڈالر اور امریکا سے 419.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
