آکسفورڈ یونیورسٹی کے مباحثے میں مجھے کامیابی ملی : احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہےکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے مباحثے میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست ہوئی، جب کہ مجھے 145 ووٹوں کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے فتح حاصل ہوئی۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل ہونے والی آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کے مباحثے کو اچھال کر خان کے نالائق حامیوں نے اپنے لیڈر کو ایکسپوز کردیا، آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک نوجوان نے جہاں عمران خان کی وکالت کی وہیں مجھے بھی موقع ملا کہ میں عمران خان کی حقیقت بتاؤں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا اور اسی مائنڈ سیٹ سے متاثر ایک نوجوان نے نفرت میں مجھے گولی ماری جو آج بھی میرے جسم میں ہے،تنقید کرنی ہو تو معیاری تنقید کریں۔
احسن اقبال کاکہنا تھاکہ عمران خان نے برطانیہ سے ملنے والے 190 ملین پاؤنڈ واپس لے کر چور کو دےدیے،ایسا کرنے پر کیا وہ ایک سیاسی قیدی ہیں یا پھر ایک چور اور مجرم ہیں؟
اٹک : 12 سالہ بچی کی 60 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کی کوشش، دولہے سمیت دیگر گرفتار
انہوں نےکہا آکسفورڈ یونیورسٹی کے مباحثے میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست ہوئی،مجھے 145 ووٹوں کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے فتح ملی۔