پاک افغان کشیدگی : امریکا کا پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کا اعلان

امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کی سیکرٹری ایلیسن ہوکر کاکہنا ہےکہ امریکا افغان طالبان رجیم کے حملوں کے خلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کرتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کی سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھاکہ امریکا افغان طالبان کےحملوں کے خلاف پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔
سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے کہاکہ ان کی پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں حالیہ کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔
ایلیسن ہوکر نے کہاکہ امریکا صورتحال کو قریب سے مانیٹر کررہا ہے،پاکستان کو افغان طالبان کی جانب سے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاکستان کی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان جنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کر رہا ہے اور وہ اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔پاکستان کے پاس عظیم وزیر اعظم اور جنرل ہیں،عظیم قیادت ہے ، یہ وہ 2 شخصیات ہیں جن کی میں واقعی بہت زیادہ عزت کرتا ہوں۔
