مری آفت زدہ قرار، ریسکیو آپریشن کیلئے پاک فوج طلب

سیرو تفریح کے لیے مری میں پھنسے ہزاروں سیاحوں کو نکالنے کے لیے فوج سے مدد طلب کر لی گئی ہے، حکومت کی جانب سے مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے سیاحوں کو مری آنے سے روک دیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے آج برفانی طوفان کی پیشگوئی کی گئی، جس سے شہریوں کو خبردار کر دیا گیا ہے، راستے بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں میں سردی سے 16 سے 19 لوگوں کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شدید ٹھنڈ اور برفباری کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں مری اور گلیات آ چکے ہیں۔
شیخ رشید نے بتایا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ، پولیس اور دیگر ادارے ٹریفک بحال کرنے کی کوشش میں لگے رہے لیکن عوام کی اتنی بڑی تعداد ہے۔
کرونا کے مزید 1345 کیسز، شرح 2.22 فیصد پر پہنچ گئی
انھوں نے کہا کہ مری جانے والے تمام راستے بند کر دیئے ہیں، سیاحوں سے معذرت کرتے ہیں کہ کل رات 9 بجے تک اس طرح نہ آئیں، مقامی افراد سے بھی اپیل ہے کہ سخت سردی میں گاڑیوں میں پھنسے لوگوں کو کمبل اور دیگر ضروری اشیا فراہم کریں، امید ہے کہ آج رات تک راستے کلیئر کروا لیں گے۔انھوں نے راستے بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں میں موجود 16 سے 19 افراد کی اموات کی اطلاع ہے۔
