پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز، کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکہ روانہ

پاک بنگلہ دیش ٹی20سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ کراچی سے ڈھاکہ کے لیے براستہ دوبئی روانہ ہوگیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کےپہلے گروپ میں سلمان علی آغا، ،صائم ایوب، فخر زمان ، محمد نواز ، ابرار احمد، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف اور سپورٹ سٹاف شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا گروپ 16 جولائی کی صبح کراچی سے روانہ ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20 جولائی کو شروع ہوگی۔
سیریز کے تینوں میچ شیر بنگلہ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔
