پاک-چین سرحدی تجارت آئندہ ہفتے بحال ہونے کا امکان

پاکستان اور چین کے درمیان درہ خنجراب کے ذریعے تجارتی اور سفری سرگرمیاں 3 سال تک معطل رہنے کے بعد 3 اپریل بروز پیر کو بحال ہوجائیں گی۔

پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت دو طرفہ تجارت اور دیگر سرگرمیوں کے لیے بارڈر پوائنٹ دوبارہ کھولنے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ایک معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان درہ خنجراب کے ذریعے تجارتی اور سفری سرگرمیاں یکم اپریل سے شروع ہو کر 30 نومبر تک جاری رہیں گی، جبکہ گلگت بلتستان کی وادی سوست سے چین کے صوبے سنکیانگ تک روزانہ بس سروس ہوگی۔

سی پیک کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان پہلی تجارتی سرگرمی نومبر 2016 میں قراقرم ہائی وے کے ذریعے شروع ہوئی تھی، تاہم دونوں ممالک کے درمیان کورونا وائرس کی منتقلی روکنے کے لیے خنجراب پاس نومبر 2019 میں ہی بند کر دیا گیا تھا۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بتایا کہ وفاقی حکومت سی پیک کی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے، دو طرفہ تجارت کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کردی جائیں گی۔

حکام کے مطابق خنجراب پاس کی طویل بندش سے مقامی تاجر برادری کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے۔

حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج ہوگا

Back to top button