پاک نیوی اور چین کی مشترکہ بحری مشق سی گارڈین اختتام پذیر

پاکستان اور چین کی بحریہ کی 7 روزہ مشترکہ مشق سی گارڈین کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک بحریہ اور چینی نیوی کے مابین 25 مارچ تا یکم اپریل بحری مشق سی گارڈین 4 منعقد ہوئی۔ اس مشق  کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین باہمی اشتراکِ اور میری ٹائم تعاون کو فروغ دینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق دو مراحل پر مشتمل تھی، جس میں پانچ روزہ کراچی پورٹ کا دورہ اور شمالی بحیرۂ عرب میں دو روزہ سی فیز شامل تھے۔

مشق سی گارڈین 4 میں شمولیت کے لیے پی ایل اے نیوی کے جہاز داچنگ کی آمد پر پی این ایس تیمور نے پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔

مشق کے دوران مختلف دوطرفہ سرگرمیاں منعقد ہوئیں جن میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں  پر دورے، بحری چیلنجز پر پیشہ ورانہ مباحثے، بحری تنصیبات کے دورے،  پہلے ینگ آفیسرز سیمینار کا انعقاد اور سی فیز کی تیاری شامل تھی۔

پورٹ وزٹ کے اختتام پر پاک بحریہ اور پی ایل اے نیوی کے جہازوں نے مشق سی گارڈین کے سی فیز میں حصہ لیا۔

سی فیز کے دوران اہم سرگرمیوں میں فضائی دفاعی مشقیں بشمول متعدد محاذوں ہرحملوں سے نمٹنے کی حکمتِ عملی،  پاک بحریہ کی آبدوز کے ساتھ مشقیں، روایتی جنگی مشقیں اور لائیو گنری فائرنگ شامل تھی، جس سے دونوں بحری افواج کے  مابین تعاون مضبوط ہوا۔

Back to top button