پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹی20کل کھیلاجائے گا

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کم بیک کے لیے قومی شاہین کل پھر میدان میں اتریں گے۔

ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز جاری، چار میچوں کی سیریز میں میزبان انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، قومی سکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔چار میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر خسارے کا سامنا ہے، سیریز میں کم بیک کے لیے قومی شاہینوں کا کارڈف میں بھرپور ٹریننگ سیشن، بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کے شعبہ میں خوب محنت کی۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟

 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان انگلینڈ نے 24 رنز سے کامیابی سمیٹ کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی، سیریز کا تیسرا میچ کل کارڈف میں جبکہ چوتھا میچ 30 مئی کو اوول لندن میں کھیلا جائیگا

سیریز کے تیسرے میچ میں قومی سکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیاں کیے جانے کا امکان، حتمی فیصلہ میچ سے پہلے کیا جائیگا۔ ۔

Back to top button