پاکستان کا کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ

پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کےسرغنہ نور ولی محسود کےخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پوٹھوہار ریجن میں تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی

گزشتہ روز افغان میں روپوش کالعدم ٹی ٹی پی کےسربراہ نور ولی محسود کی ایک مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں وہ پاکستان میں دہشت گردی کی ہدایات دےرہا تھا۔خفیہ کال میں نور ولی محسود احمد حسین کو اسپتالوں،سرکاری املاک اور اسکولوں کودھماکے سےاڑانے کی ہدایات دےرہا ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ چند ماہ کےدوران ملک میں بالخصوص خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کےواقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہوچکاہے جن میں سےکئی میں فوجی جوانوں کو نشانہ بنایاگیاہے۔پاکستان کامؤقف ہےکالعدم ٹی ٹی پی کےدہشت گرد پاکستان میں حملوں کےلیے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں اور متعدد بار کابل سے اپنی سر زمین پاکستان کےخلاف استعمال ہونے سےروکنے کا مطالبہ کیا جاچکا ہے۔

Back to top button