پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے پرابیشنری افسران وفیکلٹی کاسی ڈی اےکامطالیاتی دورہ

48 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے پرابیشنری افسران و فیکلٹی نے منگل کے روز سی ڈی اے سے متعلق مطالیاتی دورہ کیا۔

1456fc82 eac8 4761 8a57 a78b28b46192

ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر فنانس طاہر نعیم سمیت دیگر سنئیر افسران نے فیکلٹی اور پرابیشنری افسروں کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا۔

پرابییشنری افسران کو سی ڈی اے کے انتظامی ڈھانچہ، مختلف ونگز کے فنکشنز اور آپریشنز کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ افسران کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماسٹر پلان اور زوننگ ریگولیشنز کے نفاذ اور اربن پلاننگ کے بارے میں تفصیلی سے  آگاہ کیا گیا۔

395944af ab81 4779 aa31 dd3b7b94d912

افسران کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بیوٹیفکیشن، ترقیاتی منصوبوں اور سیکٹرز ڈویلپمنٹ سمیت مختلف اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ افسران کو اسلام آباد کے درپیش مسائل اور انکے حل کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے جدید نظام اور سائنٹفک لینڈ فل سائٹ کے قیام کے حوالے سے بھی کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید خطوط پر استوار مربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کے ٹینڈزنگ کا عمل جاری ہے۔

fe3d7da6 e700 4641 b4b8 942b2214d156

ممبر ایڈمن نے کہا کہ جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں منصوبے میں پرائمری و سیکنڈری کلیکشن اور ٹرانسفر اسٹیشنز کا قیام بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبہ کے تحت اسلام آباد کے لئے سائنٹفک لینڈ فل سائٹ بھی قائم کی جائے گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں ماسٹر پلان کی اہمیت کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ اسی طرح آبی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

ممبر ایڈمن طلعت محمود نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانی کے ذخائر کو صاف بنانے کے لئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پیز)  اور  آبی وسائل کے بہتر انتظام پر کام جاری ہے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانی کی بچت اور زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ممبر ایڈمن نے کہا کہ اراضی سے متعلق مسائل کو حل اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے سیکٹرز کے ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کیساتھ پرانے سیکٹرز کے مسائل بھی حل کر رہے ہیں۔

 

بریفنگ کے اختتام پر 48 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام (ایس ٹی پی) پاکستان ایڈمنسٹریٹو (پی اے ایس) پرابیشنری افسروں و فیکلٹی کو سی ڈی اے کی جانب سے یادگاری شیلڈ دی گئی اور گروپ فوٹو بھی بنایا گیا۔

Back to top button