پاک فضائیہ کےجے ایف17طیاروں نےسعودی عرب تک بغیررکے اڑان بھرلی

پاک فضائیہ کےجےایف17لڑاکا طیارے کثیر ملکی فضائی جنگی مشقوں میں شرکت  کیلئےسعودی عرب پہنچ گئے، لڑاکا طیاروں نےاپنےہوم بیس سے سعودی عرب کیلئےبنا رکےاڑان بھری۔

آئی ایس پی آرکے مطابق کثیر قومی فضائی جنگی مشق "اسپیئرز آف وکٹری 2025” سعودی عرب میں منعقد ہو رہی ہے،ان مشقوں میں شرکت کے لیے پاک فضائیہ لڑاکا طیاروں پر مشتمل دستہ سعودی عرب پہنچا۔

پی اے ایف کے لڑاکا طیاروں نے اپنے ہوم بیس سے سعودی عرب کے لیے براہ راست اڑان بھری اور اس دوران ائیر ٹوائیرایندھن بھرنےکا کام انجام دیا۔ یہ جےایف17 طیاروں کی طویل فاصلے تک پرواز کی صلاحیتوں کامظہر ہے،پاک فضائیہ کے پائلٹس اے ای ایس اے ریڈار اور بی وی آر میزائلوں سے لیس جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کے ساتھ مشق میں شریک ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسپیئرز آف وکٹری میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، یونان، قطر،  یو اےای، امریکا اور برطانیہ کےجدید لڑاکا طیارے اور کمبیٹ سپورٹ ایلیمنٹس بھی شامل ہیں۔

سعودی شاہی فضائیہ پانچویں بار اسپیئرز آف وکٹری کی میزبانی کر رہی ہے، یہ مشق تکنیکی ترقی، ائیر پاور ایپلی کیشن میں بڑھتی ہوئی پیچیدگی اور مشترکہ فضائی دفاعی چیلنجوں میں شریک فضائیہ کے اندر باہمی تعاون کو بڑھانےکا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔

Back to top button