پاکستان اور افغانستان کشیدگی کی نئی لہر کی طرف بڑھ رہے ہیں، امریکی میڈیا

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان ایک بار پھر فوجی تناؤ کی نئی لہر کی جانب بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور طالبان کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی اور سیاسی روابط نے اسلام آباد اور کابل کے مابین جاری کشیدگی کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین جنگ اور افریقہ کی صورتحال کے ساتھ ساتھ ایشیائی خطے سے آنے والی تازہ اطلاعات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ نئی علاقائی سفارت کاری خطے میں عدم استحکام کو بڑھا رہی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں ممالک ممکنہ طور پر ایک نئے عسکری تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ منگل مشرقی افغانستان میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں 9 بچوں سمیت متعدد افراد کی ہلاکت نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ رپورٹ میں سوگوار خاندانوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کی تصویری منظرکشی بھی شامل ہے۔

خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال نے نہ صرف بارڈر سکیورٹی کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے بلکہ علاقائی طاقتوں کے درمیان اثر و رسوخ کی نئی کشمکش بھی واضح ہو کر سامنے آ رہی ہے۔

Back to top button