پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کی ٹکٹیں آج سے ملیں گی

پاکستان آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ کیلئے آن لائن ٹکٹ آج سے دستیاب ہوں گے، پی سی بی کے مطابق جنرل انکلوژر کی ٹکٹ کی قیمت 100 روپے، فرسٹ کلاس کی 200، پریمیئم کی 500 اور وی آئی پی انکلوژر کی ٹکٹ کلی قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ سیریز کی ٹکٹیں 25 فروری سے بک می کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، اس کے علاوہ ایم اینڈ پی کوریئر کے آؤٹ لیٹس پر بھی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں 50 فیصد ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جس کے بعد این سی او سی سے تماشائیوں کی تعداد میں وضاحت کے بعد باقی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
پی سی بی نے ہدایت کی ہےکہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت اپنا شناختی کارڈ اور مکمل ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔
