پاکستان اورچین کادہشتگردی کےخلاف ملکرکام کرنےپراتفاق

پاکستان اورچین نےانسداددہشت گردی اوربارڈرمینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے،منشیات،اسلحہ اوردیگرغیر قانونی سامان کی اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے مشترکہ طورپرکام کرن پراتفاق کیاہے۔

رپورٹ کےمطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اورسیاسی اور قانونی امورکےوزیرچن مینگوو کی قیادت میں اعلیٰ سطح کےچینی وفد کےدرمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاک چین تعلقات بالخصوص سنکیانگ کےساتھ باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وفد میں سنکیانگ کی پارلیمانی اورقانونی امور کی کمیٹی کےڈپٹی سیکریٹری،پولیس کے ایگزیکٹوڈائریکٹرجنرل اورسنکیانگ پولیس اکیڈمی کےنائب صدر شامل تھے۔

اس موقع پرسیکرٹری داخلہ خرم علی آغا،سپیشل سیکرٹری وقاص علی محموداور ایڈیشنل سیکرٹری نذر محمد بزدار بھی موجودتھے۔

محسن نقوی نےچینی وفد کےوزارت داخلہ پہنچنےپراستقبال کیا، ملاقات میں پاک چین تعلقات بالخصوص صوبہ سنکیانگ سےمتعلق باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نےگلگت بلتستان یا سنکیانگ میں مشترکہ پولیس اورنیم فوجی دستوں کی مشقیں کرنےاورسنکیانگ پولیس اکیڈمی میں جی بی پولیس افسران کو تربیت دینےپراتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران اس بات پربھی اتفاق کیا گیا کہ دہشتگردی کےخلاف جامع اقدامات کیے جائیں گےجو ایک عالمی مسئلہ ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکریٹری داخلہ کی قیادت میں ایک پاکستانی وفد باہمی تعاون کوبڑھانے کےلیےجلد سنکیانگ کا دورہ کرےگا۔چینی وزیر نےوزیرداخلہ کوسنکیانگ کے دورےکی دعوت بھی دی۔

محسن نقوی نےکہا کہ چین کےساتھ تعلقات میں سنکیانگ صوبہ پاکستان کےلیےانتہائی اہمیت کاحامل ہے۔جو نہ صرف پاکستان کاپڑوسی ہےبلکہ صوبےکےساتھ ہماری600 کلومیٹر لمبی سرحد ہے۔

انہوں نےکہا کہ پاک چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)منصوبہ بھی سنکیانگ سے گزرتاہےجب کہ پاکستان منشیات،اسلحہ اوردیگرغیر قانونی سامان کی اسمگلنگ کومکمل طور پرختم کرناچاہتا ہے۔

وزیر داخلہ نےکہا کہ پاکستانی وفدکےدورہ سنکیانگ سےباہمی تعاون کومضبوط بنانےکی نئی راہیں کھلیں گی۔

گنڈاپور نے پنجاب اور لاہور گھوم کر چیلنج پورا کردیا،بیرسٹرسیف

چین کےوزیر نےپاکستان کےساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانےکی خواہش کااظہار کرتے ہوئےکہا کہ دہشتگردی ایک مشترکہ مسئلہ ہےاورسنکیانگ کئی سالوں سےاسکا شکار ہے۔پاکستان انسداد دہشتگردی میں سنکیانگ کےتجربے سےفائدہ اٹھا سکتا ہے۔

Back to top button