پاکستان اور سعودیہ کے درمیان قرآن پاک کی اشاعت و ترجمےکا معاہدہ طے پاگیا

سعودی وزارت اسلامی امور اورپاکستانی وزارت مذہبی امور کےدرمیان قرآن پاک کی اشاعت و ترجمے سے متعلق معاہدہ طےپا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارےکےمطابق سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستان کی وزارت مذہبی امور کےدرمیان قرآن پاک کی اشاعت، ترجمے اور دیگر امور پر تعاون کےلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیےگئے ہیں۔
پاکستان اور سعودیہ کےدرمیان قرآن پاک کی اشاعت و ترجمےکا معاہدہ طے پاگیا۔
پی ٹی آئی کے کچھ لوگ مذاکرات کیلئے اُتنے ہی سنجیدہ ہیں جتنے ہم ہیں: رانا ثنااللہ
سعودی وزارت اسلامی امورکےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ( ٹوئٹر) جاری بیان کےمطابق اس موقع پر سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیزآل شیخ بھی موجود تھے۔
معاہدے کےتحت دونوں ممالک مبلغین، اماموں کی تربیت اور مساجد کی تعمیر میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔
