آزادی فلسطینی ریاست کیلئے پاکستان اور ترکی ایک پلیٹ فارم  پر ہیں،طیب اردوان

پاکستان کے دورے پرآئے ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ آزادی فلسطینی ریاست پرپاکستان اورترکی ایک پلیٹ فارم اکٹھے ہیں۔

ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں،مسئلہ کشمیر پرپاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،پاکستان اورترکی مل کر آزاد فلسطینی ریاست  کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں ںے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاک ترکی 24 معاہدوں اورایم او یوزپر دستخطی تقریب سے خطاب میں کیا۔

طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں آکر خوشی ہوئی،قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ ہمارے بھی ہیرو ہیں،دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں،علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے دنیا میں انقلاب برپا کیا۔

ترکیہ کے صدرنے کہا کہ پاکستان اورترکیہ کے درمیان آج 24 معاہدوں اور مفاہمتی یاد داشتوں پر اتفاق ہوا ہے،صدر پاکستان آصف علی زرداری سے بھی ملاقات ہوئی جس میں تجارتی امور پر گفتگو ہوئی،پاکستان اور ترکیہ دونوں عظیم قومیں ہیں دونوں کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہے ہیں اوردونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے،دفاع اوردفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔

طیب اردوان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دیں ہم دہشت گردی کے خلاف شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

Back to top button