افواج پاکستان کا کشمیریوں کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مسلح افواج مقبوضہ جموں کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں،مسلح افواج کشمیریوں کی حق و آزادی کی جائز جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔ کشمیریوں کی جدوجہد بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق ہے۔
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ افواج پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی جد و جہد کی حمایت کرتی ہیں۔
مسلح افواج ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،چیف آف نیول سٹاف، چیف آف ائیر سٹاف کی جانب سےبھی مقبوضہ کشمیر کے عوام سےیکجہتی کا اعادہ کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق ہے،بھارتی سکیورٹی فورسز کا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
یوم استحصال کشمیر : حکومت پاکستان کشمیریوں اخلاقی حمایت جاری رکھے گی، صدر، وزیراعظم
آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنےکی کوششیں بھی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں،بھارت کے جابرانہ اقدامات،اشتعال انگیز بیانات خطے میں عدم استحکام بڑھارہے ہیں،بھارتی جارحانہ اقدامات خطےمیں انسانی المیے کو طول دےرہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کا قیام جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کےبغیر ممکن نہیں،جموں و کشمیر تنازع کاحل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کےمطابق ہو۔
آئی ایس پی آر نے کہاکہ مسلح افواج مقبوضہ جموں کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں، مسلح افواج کشمیریوں کی حق و آزادی کی جائز جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے کےعزم کا اعادہ کرتی ہیں۔
