پاک فوج کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی،وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزادکشمیرانوارالحق کاکہنا ہے کہ پاک فوج کشمیریوں کو مشکل میں کبھی تنہانہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اورمسلح افواج کی بہتری پالیسیوں سے کشمیر کا تحفظ ممکن ہے افواج پاکستان جہاں ملکی دفاع  کیلئے ہمہ وقت تیارہیں وہیں کشمیریوں کو بھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔

چودھری انوارالحق نے یہ بات انہوں ںے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون سازاسمبلی کے خصوص اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ان کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کی واحد ضمانت ہے، کشمیر کی تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، اس مشن کو پورا کرنا ہماری ترجیح ہے۔

چودھری انوار الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی، وزیراعظم پاکستان نے آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کو ہمیشہ اہمیت دی اورپاکستانی قوم نےثابت کیا کہ وہ کشمیریوں کی تحریک میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور مسلح افواج کی بہتری پالیسیوں سے کشمیر کا تحفظ ممکن ہےافواج پاکستان جہاں ملکی دفاع کیلئےہمہ وقت تیار ہیں وہیں کشمیریوں کو بھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔

Back to top button