پاکستان کی بڑی کارروائی،داعش کاترجمان سلطان عزیز اعظام گرفتار

پاکستان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے داعش خراسان کے ترجمان سلطان عزیز اعظام کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اعظام کی گرفتاری پاکستان کی اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی نے عمل میں لائی۔گرفتاری کی خبر یو این اینالیٹکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ کی 16ویں رپورٹ میں سامنے آئی جس کے مطابق داعش ترجمان کو 16 مئی 2025 کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق داعش کے اہم رہنما کی گرفتاری سے تنظیم کی میڈیا پر سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔ وہ دہشت گرد تنظیم کے میڈیا ونگ الاعظام فاؤنڈیشن کے سربراہ تھے۔

یہ فاؤنڈیشن تنظیم کے لیے پراپیگنڈے اور بھرتیوں میں ملوث تھا۔

مبصرین کے مطابق پاکستان کی کارروائی سے داعش خراسان کو بڑا تنظیمی دھچکا لگا ہے۔

 

Back to top button