پاکستان، آذربائیجان اور ترکیے نے ہمیشہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیے نے ہمیشہ دوستی اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اور ان ممالک کے عوام کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

باکو میں آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

تقریب میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ پاک فوج کا دستہ بھی پریڈ میں شامل رہا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے ہمیشہ آذربائیجان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اور شہباز شریف کی شرکت خوش آئند ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم فتح میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، اور پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیے نے ہمیشہ دوستی اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اور ان ممالک کے عوام کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتیں دیکھیں، افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کیے اور 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔ انہوں نے کامیابی کے جشن کے دوران مستقبل کے چیلنجز پر بھی توجہ دینے پر زور دیا۔

شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کے لیے کوششوں کی تعریف کی اور آذربائیجان و ترکیے کا شکر ادا کیا کہ انہوں نے معرکہ حق کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑے رہ کر حمایت فراہم کی۔

 

Back to top button