پاکستان میں‌ ہوائی سفر کے دوران کھانے پر پابندی ختم

پاکستان میں اندرون ملک ہوائی سفر کے دوران کھانے اور پینے پر عائد پابندی ختم کر دی گئی، پابندی یکم مارچ سے ختم کی جا رہی ہے، پروازوں کے دوران کھانے پینے پر پابندی کرونا پروٹوکولز کا حصہ تھی اور اس کی وجہ وائرس کا پھیلاؤ روکنا تھا، سول ایوی ایشن کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جہاز میں دوران سفر ماسک پہننے کی شرط برقرار ہے۔

خیال رہے کرونا کی بدلتی صورت حال کے حساب سے پاکستان میں بھی سفری پروٹوکولز میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے سفر کے حوالے سے کئی شرائط ختم کی جا چکی ہیں تاہم ابھی کچھ برقرار ہیں، جن کے بارے میں 24 فروری کو ترجمان سول ایوی ایشن سیف اللہ نے بتایا کہ پاکستان آنے والے وہ لوگ جنہوں نے ویکسین کی تمام خوراکیں لگوا لی ہیں، ان کے لیے 48 گھنٹے قبل ہونے والے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ انتقال کرگئے، سیاسی قیادت کا ظہار افسوس

انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ ایسے مسافر جو مکمل ویکسینیٹڈ نہیں اور ان کی عمر 12 سال سے زیادہ ہو، ان کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ پی سی آر کی نیگٹیو رپورٹ دکھائیں اور جو سفر کے وقت سے 72 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہ ہو۔

سیف اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان آنے والوں کے لیے مکمل ویکسینیشن لازمی شرط ہے، 12 سال سے کم عمر کے مسافروں کو مکمل ویکسینیشن کی شرط سے استثنیٰ حاصل ہوگا تاہم 12 سے 18 سال تک کے مسافر 31 مارچ 2022 تک فل ویکسینیشن کے بغیر پاکستان آ سکیں گے۔

Back to top button