پاکستان، بنگلادیش اور آئی سی سی کے مذاکرات اختتام پذیر، بریک تھرو کا امکان

 

 

 

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر پاکستان، بنگلادیش اور آئی سی سی کے مابین مذاکرات پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئے۔ اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات پر مثبت رد عمل دیا،بنگلہ دیش کے ساتھ ہونےوالی زیادتی کے ازالے کےلیے فارمولہ تیار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی اور بی سی بی کے مابین تجاویز کا تبادلہ ہوا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی رابطہ کار کے فرائض انجام دیے۔آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ تجاویز کی حتمی منظوری لینے کےلیے واپس روانہ ہوگئے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی اپنی حکومت کو بریف کرنے کےلیے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ باہمی فارمولے پر اتفاق کےبعد آج دوپہر آئی سی سی اور بی سی بی کا دوبارہ رابطہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی رابطہ کار کے فرائض انجام دیے۔

یاد رہے کہ بنگلا دیش کی جانب سے بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت پر اپنی ٹیم کےلیے سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتےہوئے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی تھی جسے آئی سی سی نے مسترد کر دیا۔اس پر بنگلا دیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیاتو آئی سی سی نے بنگلا دیش سے بات کرنے کے بجائے ایونٹ سے بنگلا دیش کو نکال کر سکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔

بھارت کےساتھ میچ،محسن نقوی کاICC کی درخواست پردوبارہ وزیراعظم سے رابطے کافیصلہ

بعدازاں پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اس اقدام کو دہرا معیار قراردیا اور بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتےہوئے بھارت کےخلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کر کے کرکٹ کی دنیا کو ہلاکر رکھ دیا۔

 

 

Check Also
Close
Back to top button