راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

پاکستان نے بنگلہ دیش کےخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کرپہلے باؤلنگ کرنے کافیصلہ کیاہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان راولپنڈی میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کےباعث تاخیر کا شکار ہوا ہے۔میچ صبح 10 بجےشروع ہوناتھا لیکن صبح سویرے اسٹیڈیم اور اس کےاطراف 10 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث گراؤنڈ گیلا ہوگیا،میچ آفیشلز نےگراؤنڈ کا معائنہ کیا اورآؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کےباعث ٹاس تاخیر کا شکارہوا جب کہ گراؤنڈ کو خشک کرنےکا کام جاری رہا۔
بعد ازاں آفیشلز کی جانب سےمعائنے کےبعد ٹاس ہوا جسےجیتنے کےبعد پاکستان نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے دن کا کھیل دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا، پہلے روز 48 اوورز کا کھیل ہوگا۔
واضح رہےکہ پاکستانی ٹیم بنگلادیش کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کےساتھ میدان میں اترے گی۔ پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی ، سلمان آغا اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے ۔
