دوسراون ڈے،پاکستان نےسری لنکاکوشکست دےکرسیریزجیت لی

دوسرےایک روزہ میچ میں پاکستان نےسری لنکا کو 8 وکٹوں سےشکست دے کر سیریز جیت لی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
مڈل آرڈر بیٹر بابر اعظم نے 806 دن کے لمبے وقفے کے بعد نہ صرف سنچری اسکور کی، بلکہ پاکستان کو جیت دلانے میں اہم کردار بھی ادا کیا، دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹر 119 گیندوں پر 102 رنز کی تاریخی اننگز کھیل کر وکٹ پر موجود رہے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی 51 رنز بنا کر بابر اعظم کا بھرپور ساتھ دیا۔
پاکستان کی جانب اوپنر بیٹر فخر زمان نے 78 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، صائم ایوب 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں دشمانتا چمیرا نے حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیاناگے 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کمنڈو مینڈس 44، سدیرا سماراوکرما 42، کامل مشارا 27، پتھم نسانکا 24، کوشل مینڈس 20، کپتان چرتھ اسالانکا 6 اور دشمانتا چمیرا 0 کے انفرادیاسکور پر آؤٹ ہوئے۔
ونندو ہسارنگا پرامود مدوشن بالترتیب 37 اور 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد وسیم جونیئر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
