پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیکرون ڈے سیریز جیت لی

پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں مہمان زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے کامران غلام کی سنچری اور عبداللہ شفیق کی نصف سنچری کی بدولت زمبابوے کو304 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پوری میزبان ٹیم 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بلاوایو میں کھیلےجارہےمیچ میں کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اوپنرز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے ٹیم کو پراعتماد آغاز فراہم کیا اور 58 رنز کی شراکت قائم کی، اس موقع پر دوسرے میچ میں سنچری اسکور کرنے والے صائم ایوب کی اننگز کا خاتمہ ہوا اور وہ 31 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔

عبداللہ کا ساتھ دینےکےلیےکامران غلام کریز پر آئے اور دونوں کا ٹیم کا مجموعہ 112 رنز تک پہنچایا جس کے بعد عبداللہ شفیق کی 50 رنز کی عمدہ اننگز اپنے اختتام کو پہنچی۔

کامران غلام اور کپتان محمد رضوان نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا جس دوران کامران غلام نے اپنی سنچری مکمل کی۔ وہ 99 گیندوں میں 10 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 37 اور سلمان آغاز 30 رنزبنا کر پویلین لوٹے۔یوں پاکستان نےمقررہ اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سےسکندر رضا اور رچرڈ نگاروانے 2، 2 جبکہ فراز اکرم اور بلیسنگ موزاربانی نےایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوےکی پوری ٹیم204 رنز پرآؤٹ ہوگئی، کریگ ایروائن 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوٓئی بلےبازخاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔

پاکستان کی جانب سےصائم ایوب، ابراراحمد، عامر جمال اور حارث رؤف نے 2،2 جب کہ فیصل اکرم اور کامران غلام نےایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شاندار سنچری اسکور کرنے پر کامران غلام کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جب کہ اوپنر صائب ایوب مین آف دی سیریز قرار پائے۔

آخری ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور دوسرے میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا گیا تھا۔

میچ سے پاکستان اورزمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر تھی۔

سیریز کے آخری میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

Back to top button